موت انسانوں کے درمیان جدائی کی ایک ایسی دیوار کھڑی کر دیتی ہے جسے عبور کرنا ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ لیکن کیا جدید ٹیکنالوجی نے اس ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے؟ دو پاکستانی بہنوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی انوکھی ایپ تیار کی ہے جو دنیا سے رخصت ہو جانے والے پیاروں کی آواز اور ان کے اندازِ گفتگو کو دوبارہ زندہ کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔ یہ حیرت انگیز ایپ کس طرح کام کرتی ہے اور انسان کو اپنے ماضی سے کیسے جوڑتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں ندا ممتاز کی اس رپورٹ میں۔