Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش : بس اور اسکول کی گاڑی میں تصادم، 6بچوں سمیت 7ہلاک

بھوپال۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے ویرسنگھ پور کے قریب اسکول وین اورمسافربس میں تصام کے نتیجے میں 6بچوں سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق ویرسنگھ پور کے لکی کانوینٹ اسکول کی وین بچوں کو لیکر اسکول جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی جس سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔حادثے میں گاڑی کے ڈرائیوررنجن سمیت 6بچوں کی موت ہوگئی۔ بس میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوراً ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے 6بچوں اور ڈرائیور کو مردہ قراردیدیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  - - -کانپور: کھیت میں کام کرنیوالی خاتون پر اژدہے کا حملہ
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: