Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیئر کرکٹر ملک شاہد شبیر کا لاہور میں انتقال

جدہ ۔۔۔ ملک شاہد شبیر لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے تیمور ملک نے دعا کی درخواست کی ہے۔ ملک شاہد شبیر کا شمار جدہ کے بہترین کرکٹرز اور آرگنائزرز میں ہوتا ہے۔ 80کی دہائی میں جب جدہ کرکٹ لیگ (جے سی ایل) نے جدہ میں منظم کرکٹ کا آغاز کیا تو ملک شاہد شبیر نے پاک ینگ کے نام سے ایک کلب کی بنیاد رکھی۔ بعد میں ینگ ایتھلیٹس کے نام سے بہت شہرت پائی۔ وہ گزشتہ 45سال سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ وہ معروف ادارے میں مارکیٹنگ اینڈ سیلز منیجر کے عہدے پر فائز تھے۔
 

شیئر: