Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورینیئم کی افزودگی شروع کر سکتے ہیں ،ایران

تہران۔۔۔ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران جب چاہے 300کلو تک افزودگی کی بندش کو نظر انداز کر کے ہر سطح پر یورینیئم کی افزودگی شروع کر سکتا ہے ۔فردو ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کے موقع پرانہوںنے کہا کہ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیاں بدستور جاری ہیں ۔اس سلسلے میں ترقی کا عمل نہیں رکا ۔علی اکبر صالحی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد  میں ہر طرح کی غفلت پر مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فردو کی ایٹمی تنصیبات میں اس وقت ایک ہزار 44سینٹری فیوج مشینیں موجود ہیں۔ ایران جب بھی ارادہ کرے گا فردو میں یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کر سکے گا۔انھوں نے ایٹمی معاہدے پر عمل سے متعلق یورپ کے تعاون پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ جلد سے جلد ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گا اور وہ ایٹمی معاہدے میں امریکی خلا کو پر کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔

شیئر: