Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا پردیش میں سمندری طوفان کا خطرہ

حیدرآباد۔۔۔۔ محکمہ موسمیات ذرائع کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں بعد شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کاامکان ہے۔اسکے طوفان بننے کے ساتھ ہی اسے تھائی لینڈ کی جانب سے نام’پھیتائی‘دے دیا جائے گا۔ امکان ہے کہ یہ شمال  مغربی سمت پیشقدمی کرے گا اور 17دسمبر کواونگول اور کاکناڈا کے درمیان اے پی کے ساحل سے ٹکرائیگا۔اس کے زیراثر ساحلی آندھرا پردیش کے بعض مقامات اور شمالی ساحلی تاملناڈو کے متصل علاقوںمیں کل شام سے شدید بارش ہوگی۔ساتھ ہی 45تا55 کلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے ہوائیںبھی چلیں گی۔  ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا  کہ وہ سمندر میں نہ جائیں جو ماہی گیر سمندر میں ہیں وہ ساحل پر واپس آجائیں۔
 

شیئر: