Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ: وزیر صحت پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور:  عدالت عظمیٰ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا یا بورڈ تحلیل کردیا اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپری کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور نیا تشکیل دیا گیا بورڈ تحلیل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ بورڈ ممبرز کا تقرر سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر کیا گیا ہے، قبل ازیں عدالت نے مجوزہ نام پیش کرے کا حکم دے رکھا تھا جبکہ عدالت کی منظوری کے بغیر ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عدالت نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت سمیت اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 2 دن میں توہین عدالت نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیا ہے ۔
 

شیئر: