چین میں نوجوانوں کے لیے بنائے گئے پیسیفائر (ڈمی) تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر نئے ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بچوں کے لیے استعمال ہونے والے یہ پیسیفائرز نجوانوں میں نیند بہتر بنانے اور ذہنی دباؤ کم کرتے ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں اور انٹرنیٹ صارفین نے اس رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
باقاعدگی سے ورزش اچھی نیند میں کیسے معاون ثابت ہوتی ہے؟Node ID: 892144
خبر رساں ادارے ’دا کور‘ کے مطابق کچھ آن لائن سٹورز ماہانہ دو ہزار سے زائد ایسے پیسیفائر فروخت کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
یہ پیسیفائر عام بچوں کے پیسیفائر سے بڑے سائز کے ہوتے ہیں اور ان کی قیمت 10 یوان (تقریباً 1.4 امریکی ڈالر) سے لے کر 500 یوان (70 امریکی ڈالر) تک ہے۔
کئی آن لائن سٹورز دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ مصنوعات ذہنی دباؤ کم کرنے، نیند میں بہتری، تمباکو نوشی ترک کرنے اور سانس کی بہتری میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
یہ شفاف ہوتے ہیں اور حفاظتی شیلڈ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے۔

ایک خریدار نے معروف شاپنگ پلیٹ فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’اس پراڈکٹ کا معیار کافی اچھا ہے اور آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ سانس لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔‘
دوسرے شخص نے لکھا ’ہہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں حیرت انگیز طور پر مددگار ہے، مجھے نفسیاتی سکون دیتا ہے اور سگریٹ چھوڑنے کے دوران بے چینی کم ہوتی ہے۔‘
ایک اور خریدار نے کہا ’جب کام کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے تو میں یہ ڈمی استعمال کرتا ہوں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بچپن کے تحفظ کا احساس واپس آ رہا ہو۔‘
