Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوچ مکی آرتھر شاہینوں کی ناقص کارکردگی پر غصے میں آپے سے باہر ہوگئے

  سنچورین: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کوچ مکی آرتھر سینیئرز کھلاڑیوں پرپھٹ پڑے۔ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد سمیت اسد شفیق اور اظہر علی سے نامناسب رویہ اپنایا اور ان کی بیٹنگ کارکردگی پر سخت الفاظ استعمال کئے۔ کوچ اتنے غصے میں تھے کہ انھوں نے ڈریسنگ روم میں چیزیں اٹھا کر بھی پھینکیں، وہ کسی کے قابو میں نہیں آ رہے تھے۔واضح رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میچ میں کپتان سرفراز احمد دونوں اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق اور اظہرعلی بھی بری طرح ناکام رہے ہیں، غصے سے بے قابو آرتھر کا خیال تھا کہ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر ہرانے کا نادر موقع گنوا دیا۔اظہر علی اپنے روایتی انداز کے برخلاف جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔اسد شفیق نے 6رنز پر ایل بی ڈبلیوآوٹ قرار دیے جانے کے بعد ریویو پر وکٹ بچائی مگر پھر اگلی ہی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما دیا۔کوچ نے کھلاڑیوں پر جان بوجھ کر وکٹ گنوانے کا الزام بھی عائد کیا۔ سنچورین میں ہی موجود چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھی اس کی اطلاع کر دی گئی۔ اب کوچ یاکپتان دونوں میں سے ایک کا عہدے سے ہٹنا یقینی ہے البتہ ممکن ہے ایسا سیریز مکمل ہونے پر ہو۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا اورمیچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکاہے جس کے باعث شکست واضح نظر آرہی ہے۔ واضح رہے کہ آرتھر کے ماضی میں بطور کوچ جنوبی افریقی اور آسٹریلوی کرکٹرز سے بھی اختلافات سامنے آئےتھے، ان پر عمر اکمل نے بھی غصے میں بے قابو ہو جانے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: