شاہد آفریدی اور اسٹیو اسمتھ کی دوستی

ڈھاکا:شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے ۔ پریکٹس سیشن کے دوران شاہد آفریدی نے سابق آسٹریلوی کپتان بال ٹمپرنگ میں سزا یافتہ اسٹیو اسمتھ کے ساتھ تصویر بنوائی ۔تصویر میں دونوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔جس سے ان دونوں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرزکی کھیل کے لحاظ سے دوستی کا واضح پیغام ملتا ہے ۔بال ٹمپرنگ کیس میں اسٹیو اسمتھ کی پابندی 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے اور ان کے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلنے کے روشن امکانات ہیں۔ آفریدی اور اسمتھ کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں، جس کے کپتان تمیم اقبال ہیں۔ آفریدی کے ساتھ شعیب ملک بھی کومیلا وکٹورینز کا حصہ ہیں جو اپنا پہلا میچ سلہٹ سکسرز کے ساتھ کھیلیں گے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: