Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں،اسد عمر

اسلام آباد... وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ا یف سے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہوا، معاہدہ کر لیں گے۔ سخت شرائط ناقابل قبول ہیں۔پاکستان کے ڈ یفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران اسد عمر نے کہا کہ برآمدات اور تر سیلات زر میں اضافے سے تجارتی خسارے میں کمی ہوئی ۔ درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے۔ اگر آئی ایم ایف سے پیکیج نہ ملا تو متبادل انتظام کر لیا۔ معاشی ترقی کے لئے اہم فیصلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں مےں اضافہ امےروں کے لئے کیا گیا ، غریبوں کے لئے نہیں۔سرما یہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات تجو یزکے جا ئیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے۔
 

شیئر: