Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاول کے منافع خور تاجروں کے خلاف 61ملین ریال کے جرمانے

ریاض۔۔۔ وزارت تجارت کے تحت کام کرنے والے متعلقہ بورڈ نے چاول درآمد کرنے والی 7 کمپنیوں کیخلاف 15 جرمانے عائد کئے ہیں جن کی مجموعی رقم 61 ملین ریال ہے۔ یہ جرمانے حد سے زیادہ منافع رکھنے ، مارکیٹ کی جغرافیائی حدود ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے اور چاول کی کم ازکم قیمت کا باہم اتفاق سے تعین کرنے پر عائد کئے گئے ہیں۔ بورڈ نے کہا ہے کہ منافع خور تاجروں نے حد سے زیادہ منافع رکھنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ مارکیٹ بانٹ رکھی تھی۔ علاوہ ازیں باہم اتفاق سے آخری صارف کو چاول کی کم ازکم قیمت کا تعین کررکھا تھا جو باہمی مسابقت کیخلاف ہے۔ اس سے چھوٹے تاجروں اور چاول برآمد کرنے والی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا تھا۔ بور ڈ نے کہا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر 6 کمپنیوں پر 2 ، 2 جرمانے عائد کئے گئے جن میں سے پہلے کی قیمت 3 ملین ریال جبکہ دوسرے کی 5 ملین ریال تھی۔ اسی طرح ساتویں کمپنی پر تین جرمانے عائد ہوئے ۔ پہلا تین ملین ریال جبکہ 2 ، جرمانے 5 ، 5 ملین ریال کے تھے۔ تجارتی ضوابط کے مطابق تاجروں کو باہمی مسابقت کا یکساں موقع ملتا ہے جس میں مارکیٹ کی حدود کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ اسی طرح کسی چیز کی کم ازکم قیمت کا تعین ہوتا ہے۔ حد سے زیادہ منافع رکھنا بھی قانوناً جرم ہے۔ 
 
 

شیئر: