Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹ فنڈ کیا ہے؟اور کیوں برپا ہے مغربی بنگال میں ہنگامہ ؟

کولکتہ۔۔۔مغربی بنگال کے مشہور شاردا چٹ فنڈ اور روز ویلی گھپلہ کیس میں کولکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کا نام سامنے آیا ہے جس کے بعد سی بی آئی اور کولکتہ پولیس آمنے سامنے آگئی۔سی بی آئی کی ایک ٹیم کولکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کے گھر پر چھاپہ مارنے پہنچی جس کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنر جی ان کی حمایت میں اترآئیں۔
آئیے جانتے ہیں آخر کیا ہے شاردا چِٹ فنڈ کیس جس سے  پولیس کمشنر راجیو کمار کا نام منسلک ہے۔
٭شاردا چٹ فنڈ کیس:
یہ مغربی بنگال کا ایک بڑا اقتصادی گھپلہ ہے جس میں مختلف پارٹی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔اس کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے پُرکشش وعدے اور اسکیمیں نافذ کیں اور ساتھ ہی رقم کو 34گنا کرکے صارفین کو واپس کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔ اس میں تقریباً40ہزار کروڑ روپے کا گھپلے کیا گیا ۔2014ء میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے مغربی بنگال ، اوڈیشہ اور آسام پولیس کو اس معاملے میں تعاون کی ہدایت دی تھی۔ شاردا گروپ نے صرف4برسوں میں مغربی بنگال کے علاوہ جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور شمال مغربی ریاستوں میں اپنی300شاخیں کھول لیں ۔ مغربی بنگال کی اس چٹ فنڈ کمپنی نے40ہزار کروڑ روپے صارفین سے وصول کرکے دفتر بند کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی، ممتا کا دھرنا جاری

شیئر: