Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن مذاکرات ، اہم گھڑی آگئی، زلمے خلیل

دوحہ۔۔۔ افغانستان کےلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادنے کہا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکر ات میں اب سنجیدہ کام شروع ہو رہا ہے ،یہ ایک اہم گھڑی ہوسکتی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ مزید مستند طالبان وفد کے ساتھ ملاقات کےلئے دوحہ میں پہنچے ہیں ۔انہوں نے مذاکرات کی میزبانی کےلئے قطر اور پاکستان کی جانب سے سفری معاونت پر تعریف کی اور مزید کہا کہ اب سنجیدہ کام شروع ہوا چاہتا ہے ۔ طالبان ذرائع نے بتایا کہ ملا عبدالغنی برادر، امریکہ کے ساتھ مذاکرات کےلئے قطر پہنچ چکے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس سے ممکنہ امن معاہدے کے طے پانے کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔ملا عبد الغنی برادر8 سال تک پاکستانی تحویل میں رہے۔ گزشتہ برس انھیں رہا کیا گیا تھا۔
 

شیئر: