Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں اسپرنگ گالا فیسٹیول

ابو روہان۔ شارجہ
 
 پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں اسپرنگ گالا فیسٹیول تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 48اسٹالز لگائے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جمیل اسحاق اور یو کے سے نعیم ملک تھے ۔پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری ‘جنرل سیکرٹری افتخار احمد چوہدری ‘عمران اسلم ‘عمران رفیق بورڈ آف ڈائریکٹر سوشل سنٹر شارجہ نے مہمانوں کو گلدستوں سے شاندار استقبال کیا۔اسپرنگ گالا فیسٹیول کا اتمام بشریٰ عابد اور عابد اختر نے کیا ‘خالد حسین چوہدری کی قیادت میں جمیل اسحاق ‘محمد شریف آفریدی ‘نعیم ملک ‘ مسعود ملک ‘شفیق الرحمان ابوکر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

شیئر: