Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈونلڈ ٹرمپ کی فٹبال ٹیم کو انوکھی دعوت

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فٹبال ٹیم کو فاسٹ فوڈ پر مبنی دعوت دیدی جبکہ ان کے پاس شٹ ڈاون کا کوئی بہانہ بھی نہیں تھا۔فٹبال ٹیم کو مدعو کیا گیا تو عام تاثر یہی تھا کہ میزبان صدر ٹرمپ ان کی تواضع وائٹ ہاوس میں تیار کردہ کھانوں سے کریں گے لیکن جب کھانے کا وقت آیا تو کھلاڑیوں کو امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی کے مختلف اقسام کے سینڈوچز اور فرائیڈ چکن پر ہی گزارا کرنا پڑا ۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوس میں ہمارے پاس شیف موجود ہیں لیکن ہم نے فاسٹ فوڈ رکھا ہے کیونکہ میں آپ لوگوں کو جانتا ہوں کہ آپ امریکی کمپنیوں کا فاسٹ فوڈ پسند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں بھی ایک دعوت میں تواضع فاسٹ فوڈ سے کی گئی تھی ۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: