Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فوجی اڈوں کے اخراجات میں 50فیصد اضافہ

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک قائم فوجی اڈوں اور وہاں تعینات فوجیوں کے اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔ قطر میں امریکہ کے 2فوجی اڈے قائم ہیں۔ یہ رقم میزبان ممالک کی طرف سے ادا کی جائےگی۔ صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی اڈوں کے میزبان ممالک سے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات اور اڈوں کی قیمت ادا نہیں کررہے ۔ ماضی میں ان اڈوں کا امریکہ کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ سکا۔وائٹ ہاﺅس کی ہدایت پر امریکی انتظامیہ نے جرمنی، جاپان اور امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے دوسرے تمام ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوج کے 50 فیصد اخراجات پورے کریں۔ امریکی حکومت نے اپنے اس مطالبے کے متعلق میزبان ممالک کو مطلع کردیا۔
 

شیئر: