Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”قتل عام تم جیسے لوگوں کے اکسانے کی وجہ سے ہوا“

نیویارک ۔۔۔ نیوزی لینڈ میں 50 افراد کے قتل کی یاد میں تعزیتی تقریب میں امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن کو شرکت مہنگی پڑگئی۔ طلباءنے الزام عائد کیا کہ نیوزی لینڈ میں قتل عام چیلسی جیسے لوگوں کی متعصب بیان بازی کی وجہ سے ہوا۔چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیاہے اور کہا کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہ میں سے ایک ہیں۔ نیویارک یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب میں چیلسی کلنٹن آئیں تو ایک طالبہ لین دیوک نے انہیں گھیرلیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ میں 50افراد کی موت کے ذمہ دار اُن جیسے ہی لوگ ہیں جو لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔چیلسی ،جو امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی بیٹی ہیں نے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ طالبہ ایسا محسوس کررہی ہے جس پر قریب کھڑے مرد طالبعلم نے مشتعل انداز میں سوال کیا کہ ایسا محسوس کرنے پر معافی کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ طلباءنیویارک یونیورسٹی کے طلبہ رکن کانگریس الہان عمر پر چیلسی کلنٹن کی تنقید پر ناراض تھے۔چیلسی نے دعویٰ کیا تھا کہ الہان عمر نے یہودیوں کےخلاف زبان استعمال کی تھی۔
 

شیئر: