Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کونڈے، احمد رضا خاں کی نظر میں

    کونڈوں کی رسم نہ صرف شیعہ بلکہ سنیوں اور عموماً بریلوی حضرات میں بھی چلتی ہے جبکہ اُنکے بانی فاضل بریلوی احمد رضا خاں اپنی معروف کتاب ’’احکامِ شریعت ‘‘ میں انکے خلاف فتویٰ دے چکے ہیں ، اسکے حصۂ اول کے صفحہ55پر وہ لکھتے ہیں :
     علامہ شہاب الدین خفاجی نسیم الریاض شرح قاضی عیاض میں فرماتے ہیں:
     ’’جو شخص حضرت معاویہ ؓ پر طعن کرے وہ جہنم کے کتوں میں سے ایک کتا ہے۔‘‘
     چہ جائیکہ انکے یومِ وفات22رجب کو ان کی موت کی خوشی میں کونڈے کرے (بحوالہ تعلیمات شاہ احمد رضا خان بریلوی از مولانا محمد حنیف یزدانی)۔
    ایمان لانے کے بعد حضرت معاویہ ؓ  خدمتِ نبوی سے جدا نہ ہوئے ،ہمہ وقت آپ کے پاس رہتے اور وحی ٔ الٰہی کی کتابت کرتے ، حضور رسولِ اکرم کا انکے دل میں جو احترام تھا، وہ حضور کے پردہ فرمانے کے بعد بھی جاری رہا ۔     
     ’’ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت‘‘ جلد سوم میںفاضل بریلوی کا بیان مذکور ہے کہ ایک صحابی عابس بن ربیعہ ؓ  کی شباہت کچھ کچھ سرکار دو عالم سے ملتی تھی ۔جب وہ دمشق تشریف لاتے، حضرت معاویہؓ اپنے تخت سے سروقد ہوجاتے اسلئے کہ وہ حضورِ اکرمسے کچھ مشابہ تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -مشاطۂ فرعون کا واقعہ

شیئر: