Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوتم گمبھیر نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

نئی دہلی- - -  - مشہور کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے۔انہوں نے مرکزی وزراء ارون جیٹلی اور روی شنکر کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ جیٹلی نے گوتم گمبھیر کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی کی مقبولیت کااندازہ ہوتا ہے۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ وہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہیں۔یو این آئی کے مطابق پدم شری ایوارڈ یافتہ گوتم گمبھیر کودارالحکومت دہلی کے کسی لوک سبھا حلقہ سے امیدوارکے طورپر انتخابی میدان میں اتارنے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ گوتم گمبھیر کے پارٹی میں شمولیت سے دہلی میں بی جے پی کی پوزیشن مزیدمستحکم ہوگی  اور نوجوانوں کی بڑی تعداد پارٹی سے قریب ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہریانہ : 60فٹ گہرے بورویل سے بچے کو نکالنے کی کارروائی41گھنٹے سے جاری

شیئر: