Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز:آسٹریلیا کی پہلی فتح،پاکستان کو 8وکٹوں سے ہرادیا

شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے 8وکٹوں سے جیت لیا۔  آسٹریلیا نے 281رنز کا ہدف کپتان ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت 2وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل کی ون ڈے میں پہلی سنچری کام نہ آسکی۔ پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 5 وکٹوں پر 280رنز بنائے۔امام الحق اور شان مسعود نے 35 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کیلئے آئے اور شان مسعود کے ساتھ مل کر اسکور کو 78 رنز تک پہنچایا۔ شان مسعود 40 اور امام الحق 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل اور حارث سہیل نے پراعتما د بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 38 ویں اوور میں 176 رنز تک پہنچایا۔عمر اکمل کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی  وہ محض ایک رن کے فرق سے نصف سنچری مکمل نہ کرپائے اور 176 کے مجموعی اسکور پر 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کپتان شعیب ملک بھی خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنا کر گلین میکسویل کو کیچ دے کر پویلین چلے گئے جس کے بعد فہیم اشرف 28 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 47 اوورز میں 5 وکٹوں پر 247 رنز تھا لیکن عماد وسیم نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 13 گیندوں میں 28 رنز بنا کر پاکستان کو 280 رنز کا مجموعہ ترتیب میں دینے اہم کردار ادا کیا۔ حارث سہیل نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری مکمل کی 101 ناٹ آوٹ رنز بنائے اور ان کے ساتھ عماد وسیم 28 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلیا کے نیتھن کاولٹر نائیل نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنرز عثمان خواجہ اور کپتان ایرون فنچ نے پراعتماد آغاز کیا۔ پہلی وکٹ 61 کے اسکور پر گری جب عثمان خواجہ کو 26رنز پر فہیم اشرف نے آوٹ کیا۔  شان مارش نے ایرون فنچ کا شاندار انداز میں ساتھ دیا اور162 رنز کی لمبی پارٹنرشپ قائم کی۔ ایرون فنچ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان اننگز کھیلی اور سنچری اسکور کرتے ہوئے 116رنز بنائے اور مین آف دی میچ رہے، محمد عباس نے ون ڈے کی پہلی وکٹ لیتے ہوئے انہیں محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرادیا۔ اس موقع پر یٹر نے شان مارش نے 91رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی ان کا ساتھ دینے ہینڈز کومب آگئے انہوں نے 30رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔دونوں نے 281رنز کا ہدف 49اوورز میں ہی حاصل کرلیا ۔5ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8وکٹوں سے جیت کر اننگز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔فہیم اشرف اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو اس سیریز میں کپتان سرفراز احمد سمیت 6 کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں جنہیں آرام کا موقع دیا گیا ہے اور اس سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت  شعیب ملک کر رہے ہیں۔ شان مسعود اور محمد عباس کا ڈیبو ہے جبکہ حارث سہیل، یاسر شاہ اور عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: