Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برلن میں بچوں کا مقبول ترین نام محمد

2018ء کے دوران برلن میں جنم لینے والے بیشتر بچوں کے نام ’’محمد‘‘ رکھے گئے۔برلن میں 22177بچے 2018ء کے دوران پیدا ہوئے۔ بیشتر کے نام محمد رکھے گئے۔برلن میں دوسرا پسندیدہ نام لوئس اور تیسرا پسندیدہ نام ایمیل ریکارڈ پر آیا ۔ 
جرمن سوسائٹی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ جرمنی کے شمال مغربی شہر بریمن میں پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست میں محمد دوسرے نمبر پر رہا ۔
2017ء کے دوران لندن اور مغربی مڈلینڈز میں’’محمد‘‘ 10پسندیدہ ترین ناموں میں شامل رہا۔
واضح رہے کہ آسٹریا میں2017ء میں پیدا ہونے والے بچوں کیلئے3 مقبول ترین ناموں میں ’’محمد‘‘ تیسرے نمبر پر رہاتھا۔  ویانا کی بلدیہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء میں بچوں کے لئے جو3نام مقبول ترین رہے۔ ان میں الیگزینڈر، میکسی میلین اور مسلمانوں کا مخصوص نام محمد ہے۔

شیئر: