واشنگٹن ...... طویل عرصے سے کینسر کے مرض سے لڑنے او راس مہلک بیماری میں مبتلا مریضو ںکو حوصلہ دینے والی خاتون بالاخر چل بسی۔ آنا ایری ایشا نامی یہ مریضہ ڈلاس کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ اس نے کینسر کے مریضو ںکو حوصلہ دینے کیلئے مختلف اوقات میں اپنی وڈیوز جاری کی تھیں جس میں ایک میں وہ اسپتال کے وارڈ میں رقص کرتی دیکھی جاسکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس وڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 90لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ اپنے ایک پیغام میں آنا نے کہا تھا کہ کینسر اور کیموتھراپی ہمارا حوصلہ نہیں توڑ سکتی۔ ہم انہیں نیچا دکھانے میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کو بتا نا چاہتی ہیں کہ ناچنا اور ہنسنا سب سے اچھی دوائیں ہیں۔ آنا دسمبر 2015ءمیں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئی جو بعدازاں ان کے پورے جسم میں پھیل گیا تھا۔