Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرتار پور راہداری کا افتتاح، تصاویر اور ویڈیو

پاکستان نے سکھ مذہب کے پیروکاروں کے انڈیا سے پاکستان کے ضلع نارووال میں واقع دربار کرتار پور صاحب پہنچنے کے لیے راہداری کا افتتاح کر دیا ہے۔ بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات اور کرتارپور راہداری کے حوالے سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد سنیچر کو کرتار پور پہنچی ہے۔ اس حوالے سے اردو نیوز کے عرفان قریشی اور پی ٹی آئی آفیشنل کی تصاویر دیکھیے۔

بابا گرو نانک کی 550ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہزاروں سکھ یاتری انڈیا سے پاکستان پہنچے ہیں جن کے چہروں پر مسکراہت ہے۔

پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہداری کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے کیا ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا ہے کہ کرتار پور گردوارہ سکھوں کے لیے ایسے ہی ہے جیسے مسلمانوں کو کے لیے مدینہ۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 72 سال میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے ان کے لیے کرتار پور راہداری کے منصوبے پر کام کیا اور اسے ان کے لیے کھولا گیا۔

بالی وڈ کے مشہور اداکار اور انڈیا کے مشہور سیاستدان سنی دیول بھی کرتار پور راہداری کے موقعے پر پاکستان آئے۔

کرتار پور راہداری کے ذریعے روزانہ تقریباً پانچ ہزار سکھ یاتری انڈیا سے پاکستان آئیں گے۔ 

کرتار پور راہداری پر پاکستان کی طرف سے معذور اور بزرگ یاتریوں کے لیے ویل چیئرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

دربار کرتار پور صاحب پہنچ کر سکھ یاتری خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سکھ یاتریوں کو کو راہداری پار کرنے کے بعد دربار کرتار پور صاحب تک پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

انڈیا کی طرف بنائے گئے راہداری کے ٹرمینل پر بھی سنیچر کو سکھ یاتریوں کا کافی رش دکھائی دیا۔

کرتارپور میں ایک بورڈ پر سکھ یاتریوں کے لیے پنجابی، اردو اور انگریزی میں خوش آمدید لکھا گیا ہے۔ سکھ یاتری یہیں سے گزر کر گردوارے کی طرف جاتے ہیں۔

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر:

متعلقہ خبریں