Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برفباری تھمنے کے بعد چھتوں کی صفائی

برفباری کے باعث کوئٹہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گذشتہ دو دن کے دوران تقریبا ایک فٹ برف پڑی جبکہ صوبے کے دیگر کئی علاقوں میں بھی برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔  
برف کی تہہ جمنے سے کچے مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے برفباری رکنے کے بعد لوگ پہلا کام چھتوں سے برف ہٹانے کا ہی کرتے ہیں۔ دیکھیے تصاویر: 

کولپور ریلوے سٹیشن کا خوبصورت منظر۔ ضلع بولان کا یہ تاریخی ریلوے سٹیشن سطح سمندر سے پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے


کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم میں دو موٹرسائیکل سوار برف باری سے بچنے کے لیے ایک بڑی چھتری کا سہارا لے رہے ہیں


کوئٹہ میں برف باری رکنے کے بعد لوگوں نے کچے مکانات کی چھتوں کی صفائی کا کام شروع کردیا۔ یہ نوجوان خلجی کالونی سریاب کی ایک مسجد کی چھت سے برف ہٹا رہے ہیں 


برف ہٹانے کے لیے بیلچوں اور ہاتھ ریڑھی کی مدد لی جاتی ہے


ایک نوجوان اپنی چھت سے بیلچے کی مدد سے برف نیچے پھینکتے ہوئے


شہر کے گلی کوچوں میں برف جمنے کی وجہ سے شہریوں کو آمدروفت میں مشکلات کا سامنا ہے


بیلچوں اور ہاتھ گاڑیوں کے علاوہ لوگوں نے مختلف بڑے برتنوں کی مدد بھی لی


برفباری نے جہاں معمولات زندگی متاثر کیے وہیں بچوں کے لیے خوشی کا سامان بھی بنی۔ بچے ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکتے ہوئے


چھتوں سے برف ہٹانے کے کام میں لوگ ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں


برف کے وزن سے کچے مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ برفباری رکنے کے بعد لوگ چھتوں کی صفائی کرتے ہیں

 

شیئر: