Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا اردن کے سابق وزیراعظم احمدعبیدات کے انتقال پر اظہار تعزیت

شاہ سلمان اور ولی عہد نے اردن کے فرمانروا کو الگ الگ پیغامات روانہ کیے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے اردن کے سابق وزیراعظم احمد عبیدات کے انتقال پر اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے تعزیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے فرمانروا کو الگ الگ تعزیتی پیغامات روانہ کیے۔
احمد عبیدات 1984 سے 1985 تک وزیراعظم  و وزیر دفاع، 1982 اور 1984 کے درمیان وزیر داخلہ اور 1974 سے 1982  تک جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر رہے۔
اردن کے سابق وزیراعظم احمد عبیدا پیر کو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

 

شیئر: