پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
معاہدوں کے تبادلے کی تقریب جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویف نے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔
ان معاہدوں کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں۔‘
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے اور اقتصادی، سفارتی و علاقائی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔‘
وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے ازبکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان خطے میں دیرپا امن اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں پر یقین رکھتا ہے۔‘
انہوں نے پاکستان اور ازبکستان کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقعے پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویف نے بھی دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دفاعی شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔‘
President Shavkat #Mirziyoyev and Prime Minister @CMShehbaz held narrow-format talks and the first meeting of the High-Level Strategic Cooperation Council, outlining priorities for deepening the Uzbek-Pakistani strategic partnership.
They highlighted boosting trade, advancing… pic.twitter.com/t7n2V577A0
— Shavkat Mirziyoyev's Press-service (@president_uz) February 5, 2026












