Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت داخلہ کی ’پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ‘ مقابلے میں شرکت

نواں ایڈیشن نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں 9 فروری تک جاری رہے گا۔(فوٹو: ایس پی اے)
 پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ ( پی اے ٹی ایس) مقابلہ 2026 کا آغاز ہوا ہے جس میں سعودی وزرات داخلہ بھی شریک ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مقابلے کا نواں ایڈیشن نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں 9 فروری تک جاری رہے گا۔
وزارت داخلہ کی ٹیم جس میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف  پبلک سکیورٹی اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف گارڈ کے اہلکار شامل ہیں۔ 

سعودی ٹیمٓ انٹرنیشنل پارٹنر شپ پروگرام اور جنرل ایڈمنسٹریشن آف میڈیکل سروسز کی فیلڈ سپورٹ کے ساتھ ایونٹ میں مقابلہ کر رہی ہے۔
اس مقابلے می 19 ملکوں کی 24 ٹیمیں شریک ہیں، اس میں لانگ ڈسٹینس کورسز شامل ہیں جس میں مختلف فیلڈ اور ٹیکٹیکل چیلنجز شامل ہیں۔
’پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ‘ ایک مشن کے لیے مخصوص اور ٹاسک پر مبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے جو پاکستان میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔

یہ مشق جسمانی چُستی، ذہنی مضبوطی اور فوجی مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا تقاضا کرتی ہے۔ مشق میں حقیقت کے قریب آپریشنل ماحول میں چیلنجنگ حکمت عملی کے مشن کا انعقاد کرتے ہوئے تیزی سے فیصلہ سازی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
مشق کا مقصد ٹیم سپرٹ کے ذریعے سخت جانی کو فروغ دینا ہے۔ یہ جدید فوجی نظریات اور بہترین طریقوں کے باہمی اشتراک کے ذریعے شریک افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے ساتھ بنیادی فوجی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

 

شیئر: