Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کو قتل کرکے نذر آتش کرنے والا گرفتار

باہمی جھگڑے کے بعد یہ ہولناک واقعہ پیش آیا۔ فوٹو عاجل
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی پولیس نے سعودی شہری کے قتل کرکے نذر آتش کرنے والے مفرور مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملزم بھی سعودی شہری تھا اور وہ لاش کو نذر آتش کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔
مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’دونوں میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ تلخ کلامی کے بعد ملزم  نے دھار دار آلے سے مقتول کے سر پر وار کیا‘۔
’اس کے جسم کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا اور پھر اس گاڑی میں آگ لگادی جس میں مقتول کی لاش پڑی ہوئی تھی‘۔
یہ واقعہ النعیریہ کمشنری کے صحرا میں پیش آیا۔ قاتل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
                              
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: