Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں کو لوٹنے والا سعودی گرفتار

ملزم نے لوٹ مار کی 30 وارداتوں کا اعترا ف کیا ہے۔ فائل فوٹو
سعودی عرب کے مشرقی ریجن پولیس نے پولیس کے بھیس میں لوگوں کو لوٹنے والے سعودی شہری کو رنگے ہاتھو ں گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے شکایات درج کرائی تھیں کہ ایک نوجوان جو خود کو پولیس عہدیدار ظاہر کررہا ہے لوٹنے کی وارداتیں کررہا ہے۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔ ملزم کے حلیے پر مشتمل اسکیچ بھی بنایا گیا۔

پولیس نے سعودی شہری کو رنگے ہاتھو ں گرفتار کیا ہے۔ فائل فوٹو

 تفتیشی ٹیم نے 30 سالہ سعودی شہری کو شبے میں گرفتار کرلیا۔دوران تفتیش ثابت ہوگیا کہ یہ وہ مطلوب شخص ہے جو پولیس کے روپ میں مقامی شہریوںاور مقیم غیر ملکیوں کو لوٹتا رہا ہے۔
پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ ملزم نے دمام، ظہران، الخبر اور القطیف میں لوٹ مار کی 30 وارداتوں کا اعترا ف کیا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ اس نے 2لاکھ 40ہزار ریال سے زیادہ رقم لوٹی ہے۔ اس کے قبضے سے مسروقہ گاڑی، 2مسروقہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور 12ہزار ریال برآمدہوئے ہیں۔
مشرقی ریجن پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی یقین رکھیں کہ پولیس ان کی حفاظت پر مامور ہے۔ کوئی بھی شخص انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے تلاش کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: