Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ڈکیتی کرنیوالا گروہ ریاض میں گرفتار

ڈکیت گروہ جدہ میں واردات کے بعد ریاض فرارہو گیا تھا۔ فوٹو، سوشل میڈیا
ریاض پولیس نے جدہ کے جنوبی علاقے میں پٹرول سٹیشن میں ڈکیتی کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے 20 ہزار ریال کی ڈکیتی کی تھی۔
مکہ گورنریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان واردات کے بعد ریاض فرار ہو گئے تھے تاہم پولیس کی تفتیشی ٹیم ملزمان کا سراغ لگا نے میں کامیاب ہوگئی۔
 ویب نیوز' اخبار 24 ' کے مطابق گروہ 4 سعودیوں پر مشتمل ہے جنہو ںنے جدہ شہر کے جنوبی علاقے میں پٹرول سٹیشن اور اس سے ملحق سپر سٹور میں رات گئے ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

ملزمان نے پٹرول سٹیشن کے کارکن کو زدوکوب بھی کیا تھا۔ فوٹو، اخبار 24 

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے سٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل ہونے والی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی تھی ۔
اخبار کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے بعد جدہ سے فرار ہوکر ریاض پہنچ گئے تھے ۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مکہ ریجن کی پولیس نے ملزمان کے بارے میں تمام شہروں کی پولیس کو مطلع کر دیا تھا۔
ریاض پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بارے میں مکہ ریجن کی پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات پر کام کرتے ہوئے پولیس ٹیم ملزمان کو تلاش کر نے میں کامیاب ہو گئی جو واردات کرنے کے بعد ریاض آگئے تھے۔
ملزمان کو جدہ  پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے جرائم کا اقرار کر لیا تاہم انہیں پراسیکیوشن کے ادارے کے سامنے پیش کیاجائے گا جہاں چالان مکمل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت بھیجاجائے گا۔

                 

 

شیئر: