Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گھروں میں نقب لگانے کا ماہر چور پکڑ اگیا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے چالان محکمہ تحقیقات کے سپر د کردیا فوٹو :سوشل میڈیا
ریاض پولیس نے گھروں میں نقب لگانے والے ماہر چور کو گرفتار کر لیا ۔ریجنل پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی تلاش کے لیے خفیہ پولیس اہلکاروں کو ٹاسک دیا گیا تھا ۔
ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس ٹیم ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ۔ ملزم چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ملزم سعودی شہری ہے۔ اس کی عمر 30 برس کے قریب ہے ۔ گھروں میں نقب لگانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے ۔ واردات سے قبل ملزم ریکی کرکے اس امر کی یقین دہانی کر لیتا تھا کہ جس گھر میں  واردات کرنے لگا ہے وہاں کوئی ہے تو نہیں۔

ملزم کی تلاش کے لیے خفیہ پولیس اہلکاروں کو ٹاسک دیا گیا تھا۔ فوٹو :سوشل میڈیا

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے قبضے سے متعدد اشیابرآمد ہوئی ہیں جن میں سونے کے زیورات کے خالی ڈبے،لیپ ٹاپ ، موبائل فونز،گھروں میں رکھی جانے والی قیمتی زیبائشی اشیاشامل تھیں۔
ملزم کے قبضے سے وہ مخصوص آلات بھی برآمد ہوئے جنہیں استعمال کرکے وہ گھرو ںمیں نقب لگایا کرتا تھا ۔ چہر ہ چھپانے کے لیے مخصوص نقاب بھی ملے ہیں ۔
پولیس  نے ماہر چور کے خلاف متعدد وارداتوں کا مقدمہ درج کرکے چالان محکمہ تحقیقات و استغاثہ کے سپر د کردیا جہاں مزید تحقیقات کر کے ثبوتوں کے ساتھ کیس عدالت بھیجاجائے گا۔ 

شیئر: