Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں چوری کرنے والے کیسے پکڑے گئے؟

ملزمان نے تحقیقات کے دوران چوری کا اعتراف کرلیا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
مکہ میں پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے 20 سکولوں میں چوری کی وارداتوں کی تحقیقات جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ پولیس کو ریجن کے مختلف سکولوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ نامعلوم افراد نے سکولوں سے کمپیوٹر اور نقد رقوم چوری کی ہیں۔
پولیس نے شکایات ملنے کے بعد نامعلوم افراد کو گرفتار کرنے کے لیے خفیہ اداروں سے مدد طلب کی۔
پولیس اور خفیہ اداروں کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں مکہ کے ان علاقوں میں جہاں چوری کی وارداتیں زیادہ ہوئی تھیں تین فراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں دو سعودی اور ایک برمی شہری شامل ہے۔
ملزمان نے ابتدائی تحقیقات کے دوران چوری کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔
ملزمان نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ’مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں کے 20 سکولوں میں رات کے وقت نقب لگا کر وہاں سے کمپیوٹر، مختلف اشیا اور نقدی چرائی ہے‘۔ 
پولیس نے کیس درج کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: