Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپتالوں میں زندگی اور موت کے بیچ کھڑے مسیحا: تصاویر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 23 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ایسے میں ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور مریضوں پر کیا گز رہی ہے؟
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دنیا کے مختلف ممالک میں ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس کی ریاست نیویارک میں کیسز اور اموات پورے ملک سے زیادہ ہیں۔ یہ تصویر نیویارک کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کی ہے جس میں ڈاکٹر ویڈ ملر کورونا کے ایک مریض کا علاج کر رہے ہیں۔

جرمنی کے شہر ہناؤ کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر کیتھارینا فرانز اور ان کی ساتھی اینڈریاز ہینکل کورونا کے ایک انتہائی تشویشناک مریض کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک سپیشل آئسولیشن سنٹر بھیجنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ملک اٹلی کے شہر واریسی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں نرس ایک کورونا وائرس کے مریض کے پاس کھڑی ان کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کر رہیں۔

اٹلی کے اسی ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کو دیکھا جا سکتا ہے جو مریضوں کی ایک بڑی تعداد کی دیکھ بھال کرنے کے بعد نڈھال نظر آ رہے ہیں اور ان کے چہرے پر ماسک کے نشان بن گئے ہیں۔

اٹلی کے شہر میلان رافیل ہسپتال میں میڈیکل سٹاف کے ارکان حفاظتی لباس پہنے ہوئے ہیں اور کورونا کے ایک 18 سالہ مریض لڑکے، جس کی حالت انتہائی نازک ہے، کو کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل کر رہے ہیں۔

فرانس میں پیرس کے قریب ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں حفاظتی کِٹس پہنے میڈیکل سٹاف کورونا وائرس کے ایک مریض کا علاج کر رہے ہیں۔

سوئٹرزلینڈ میں سوئس آرمی کے جوان جولین ایک ہسپتال میں کورونا کے ایک مریض کا علاج کرنے میں ڈاکٹر کی مدد کر رہے ہیں۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اراسمے ہسپتال کے آئی سی یو میں مریض کی حالت تشویشناک ہے اور عملہ اس کے علاج میں مصروف ہے۔

شیئر: