Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں مسلمان رمضان کیسے منا رہے ہیں؟ تصاویر

داتا دربار لاہور میں نمازی سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے نماز ادا کر رہے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے جبکہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان بھی جاری ہے۔ ایسے میں دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مسلمان رمضان میں کیسے عبادت اور افطار کر رہے ہیں یہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

جنگ زدہ ملک شام کے شمالی مغربی شہر ادلیب میں لوگ روایتی شربت تیار کر رہے ہیں۔

فلسطین میں یہ ڈرمر اپنے مخصوص انداز میں ڈرم بجا کر لوگوں کو سحری کے لیے جگاتے ہیں۔ انہیں مقامی زبان میں 'مشاراتِس' کہا جاتا ہے۔

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں روزے کے لیے مشہور گراٹو جلیبی تیار کی جا رہی ہے۔ جلیبیاں تیار کرنے والے نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ماسک پہن رکھا ہے۔

فرانس مین ایک فلاحی تنظیم کی رضاکار خاتون روزے داروں میں تقسیم کرنے کے لیے کھانے کے پیکٹس تیار کر رہی ہیں۔

افغانستان کے شہر قنندھار کی مسجد میں دو بچے وہاں موجود نمازیوں میں افطاری کی اشیا تقسیم کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں روایتی افطار پارٹیاں محدود ہوگئی ہیں۔

عراق میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک پولیس اہلکار اپنے ساتھیوں کے ساتھ افطاری کی تیاری کر رہا ہے۔

بوسنیا کے دارالحکومت سراجیو میں روزے سے قبل ایک تندور پر روایتی نان تیار کیے جا رہے ہیں۔

غزہ کے ساحل پر ایک فلسطینی روزے کے دوران قرآن کی تلاوت کر رہا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح فلسطین میں بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دبئی میں رضاکار، حکمران شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی ہدایت پر یہاں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیے افطاری تیار کر رہے ہیں۔

مصر میں سڑک کنارے کھڑا یہ نوجوان گاڑیوں میں گزرنے والے روزہ داروں میں جوس کے ڈبے تقسیم کر رہا ہے۔

شیئر: