Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجدالحرام میں رمضان کی 30ویں شب کے روح پرور مناظر، عبادت گزاروں کی دعائیں

مسجد الحرام میں رمضان کی 30ویں شب عبادت گزاروں کی ایک بڑی تعداد پہنچی ہوئی تھی جنہوں نے روحانی ماحول میں نماز تہجد ادا کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس بابرکت رات میں مسجد الحرام کے صحن اور عبادت والے ہال جلدی آنے والے نمازیوں سے بھر گئے۔
ایس پی اے کے کیمروں نے ان رقت آمیز مناظر کو محفوظ کر لیا جن سے زائرین اور مسجد الحرام کے درمیان عظیم روحانی رشتے کی جھلک نمایاں ہو رہی تھی۔
اس کے علاوہ کئی ممالک اور مختلف ثقافتوں کے لوگ ایک متحدہ انسانی شکل میں نظر آئے اور سب نے ایک مربوط نظام سے ملنے والی جدید سہولیات کے تحت پرسکون ماحول میں عبادات کیں۔
متعلقہ اداروں نے اپنی خدمات تیز کرتے ہوئے ہجوم کی نقل و حرکت یقینی بنائی جبکہ صفائی ستھرائی کے عمل کو بھی جاری رکھا گیا اور کئی مقامات پر زم زم کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
اس کے علاؤہ اداروں کی جانب سے ایئرکنڈیشنگ اور لائٹننگ سسٹم کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی گئی تاکہ زائرین محفوظ اور پرسکون ماحول میں عبادت کر سکیں۔
مسجد الحرام میں جگہ جگہ ہدایات دینے کے لیے فیلڈ ٹیمیں بھی موجود رہیں جو عبادت گزاروں کو ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی تعینات رہیں جس سے زائرین کی حفاظت یقینی بنائی گئی۔

یہ کوششیں ایک مربوط نظام کا حصہ ہیں جسے دانشمند قیادت کی حمایت حاصل ہے۔ اس کا مقصد زائرین کی خدمت اور انہیں عبادت کرنے کے لیے محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

 

شیئر: