Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہیں افطار پارٹیاں، کہیں لاک ڈاؤن: تصاویر

بحرین کے دارالحکومت میں مسلمان سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے کھانا وصول کرنے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں
کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں وہیں کچھ ممالک میں پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں اور زندگی کسی نہ کسی طرح دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں ہم دیکھیں گے کہ وبا کے دنوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ کن سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

شام کے شہر الیپو میں بمباری سے تباہ حال ایک محلے میں رضاکاروں کے ایک گروپ کی جانب سے افطاری کا انتظام کیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث اس سال افطار پارٹیاں محدود ہوگئی ہیں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ضلع ایسٹ لی اور اولڈ ٹاؤن ممباسا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

راجندر سنگھ 73 برس کے ہیں، وہ لندن کے ایک گاؤں ہارمنڈز ورتھ میں رہتے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے لیے وہ روزانہ ورزش کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کرتے ہیں۔

نیو جرسی میں مکمل چاند یا سوپر مون اور مجسمہ آزادی کا خوبصورت نظارہ۔

وائٹ ہاؤس کے سامنے نرسوں کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا، اس مظاہرے میں یہ سفید جوتے طبی شعبے سے وابستہ ان افراد کی یاد میں رکھے گئے ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے اس وبا کا شکار ہونے کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے ایک رشتہ دار کی موت پر آبدیدہ ہیں۔ دنیا کے کئی دیگر ممالک کی طرح میکسیو میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔

انڈیا کے شہر احمد آباد میں پولیس اہلکار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک خاتون کو لاٹھی کے ذریعے پیچھے دھکیل رہا ہے۔ انڈیا میں مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے تاہم حالیہ دنوں میں اس میں نرمی کی گئی ہے۔

ویتنام میں ساحل سمندر پر مچھیرے مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں۔

انڈیا میں ایک کیمیکل پلانٹ سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

شیئر: