دی ہینڈرڈ لیگ میں ابرار احمد کی شمولیت پر کچھ نہیں کرسکتے: حکام انڈین کرکٹ بورڈ
انگلینڈ کی دی ہینڈریڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل کی ایک ٹیم کے اونر کی جانب سے ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈز کے لیے حاصل کرنے پر بورڈ فار کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیوں شکلا نے کہا ہے کہ بورڈ اس پر کچھ نہیں کرسکتی۔
خیال رہے کو جمعرات 12 مارچ کی نیلامی میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے سن رائزرز لیڈز کے لیے پاکستانی سپنر ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔
اس حوالے سے انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر راجیو شکلا نے ابرار احمد کو شامل کرنے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باہر کی لیگ کا معاملہ ہے ہماری آئی پی ایل کا نہیں ہے۔
راجیو شکلا نے کہا کہ یہ ان کا فیصلہ ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، یہ انہوں نے غیر ملکی لیگ میں کیا ہے جہاں وہ مالک ہیں۔
واضح رہے کہ انڈین ملکیتی سن رائزرز لیڈز کے مالکان کو پاکستان سے کرکٹر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
سن رائزرز لیڈز دراصل انڈین میڈیا گروپ سن گروپ کی ملکیت ہے جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کا بھی مالک ہے۔ اس گروپ کی سربراہ معروف انڈین بزنس مین کلانِتھی مارن ہیں جبکہ فرنچائز کی سی ای او کاویا مارن نیلامی کے دوران لندن میں موجود تھیں۔
نیلامی کے دوران کاویا مارن کے ساتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری بھی موجود تھے، جہاں سن رائزرز لیڈز نے ٹرینٹ راکٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ابرار احمد کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیری بروک کریں گے۔
