Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے علی لاریجانی کی تہران ریلی میں شرکت، حملوں کو ’مایوسی کا اظہار‘ قرار دیا

جمعہ کے روز تہران کی ریلی کے قریب  ہونے والے امریکی، اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔(فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی جمعہ کے روز تہران میں یوم القدس کے بڑے عوامی اجتماع میں کھلے عام شریک ہوئے اور دارالحکومت پر حالیہ اسرائیلی، امریکی حملوں کو ’مایوسی کا اظہار‘ قرار دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق علی لاریجانی نے فلسطینی کاز کی حمایت میں منعقد ہونے والی سالانہ یومِ قدس ریلی کے دوران مارچ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ 'یہ حملے خوف اور مایوسی کی وجہ سے کیے جا رہے ہیں۔ جو طاقتور ہوتا ہے وہ مظاہروں پر بمباری نہیں کرتا۔ واضح ہے کہ وہ ناکام ہو چکا ہے۔'
جمعہ کے روز تہران کی ریلی کے قریب  ہونے والے امریکی، اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔
علی لاریجانی کی شرکت 28 فروری کے اسرائیل اور امریکہ کے حملے کے بعد کسی ایرانی عہدیدار کی جانب سے پبلک کے سامنے آنے کا پہلا مظاہرہ تھا۔
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکام ہلاک ہو گئے تھے۔ سرکاری ٹی وی کی تصاویر کے مطابق قومی پولیس کے سربراہ احمد رضا رادان بھی اس ریلی میں شریک تھے۔

شیئر: