Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بند چڑیا گھروں میں جانوروں کی دیکھ بھال کی تصاویر

لاک ڈاؤن کے دوران چڑیا گھر بھی عوام کے لیے بند کر دیے گئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی
لاک ڈاؤن کے دوران جہاں ہر قسم کی سرگرمی تعطل کا شکار ہوگئی وہیں چڑیا گھر بھی عوام کے لیے بند کر دیے گئے۔ کچھ جانوروں میں کورونا کے جراثیم کی موجودگی کے شواہد کے بعد وائرس کی منتقلی کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔  لیکن اس کے باوجود جانوروں کی دیکھ بھال کی ڈیوٹی پر مامور افراد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ان کا خیال رکھ رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود دنیا بھر کے چڑیا گھروں میں جانوروں کا خیال معمول کے مطابق رکھا جا رہا ہے۔

فرانس کے ایک زولوجک پارک میں کیئر ورکر ماسک اور دستانے پہنے الپاکا کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

یورپی ملک جارجیا کے دارالحکومت کے مرکزی پارک میں ورکر بارہ سنگے کوخوراک دے رہا ہے۔

سپین کے شہر میڈرڈ میں چڑیا گھر کی رکھوالی کرنے والے اینٹونیو گارسیہ پرندوں کو دانا ڈال رہے ہیں۔

اٹلی کی ایک چڑیا گھر میں کیئر ورکر کرسٹینا پینگوئنز کو خوراک دے رہی ہیں۔

سپین کے شہر میڈرڈ میں کیئر وکر فیس ماسک پہنے سنہری الو اپنے ہاتھ پہ بٹھائے ہوئے ہے۔

پاکستان کے شہر کراچی میں چڑیا گھر کا اہلکار گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے چیمپینزی پر پانی پھینک رہا ہے۔

امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں کیئر ورکر جینفر ونسنٹ زرافے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

فلسطین میں ایک کیئر ورکر کینگرو کو خوراک دے رہا ہے۔

انڈیا کے ایک چڑیا گھر میں کیئر ورکر حفاظتی لباس پہنے شیر پر جراثیم کش سپرے کر رہا ہے۔

شیئر: