شہزادہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی وزیراعظم کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیرخارجہ سے برونائی دارالسلام کے ہم منصب نے بھی رابطہ کیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو فلسطین کے وزیراعظم اور ڈاکٹر محمد مصطفی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اس سے نمنٹے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برونائی دارالسلام کے وزیرخارجہ داتو ایروان بھین یوسف سے رابطے میں مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات کی گئی۔
