Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں بارش کا پانی خشک کرنے کے مناظر

’صفائی عملہ بارش کے بعد فوری طور پر پانی خشک کر لیتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مکہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی جس کے باعث حرم مکی سمیت پورا شہر جل تھل ہوگیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ نے حرم مکی کے مطاف میں بارش کا پانی خشک کرنے میں مصروف صفائی کارکنوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔

حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’انتظامیہ کے تحت موسم کا حال جاننے کے لیے الگ ادارہ قائم ہے جو غیر معمولی موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا ذمہ دار ہے‘۔

انتظامیہ کے مطابق ’بارش کے وقت خصوصی عملہ دستیاب ہوتا ہے جو ایک طرف زائرین کی سلامتی کو یقینی بناتا ہے تو دوسری طرف فوری طور پر پانی خشک کرتا ہے‘۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’صفائی کے عملے نے بارش کے بعد فوری طور پر مطاف کی صفائی کر دی اور حرم کو وائرس سے پاک کر دیا ہے‘۔
 

شیئر: