Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مُٹاپا کم کرنے کے لیے 11 مشورے

بعض لوگ طرز زندگی بدل جانے کی وجہ سے رمضان میں بڑی تشویش محسوس کرتے ہیں۔ مُٹاپا کم کرنے کے خواہشمند افراد رمضان میں دبلا ہونے کے  بجائے موٹے ہوجاتے ہیں۔ وزن بڑھا لیتے ہیں حالانکہ دن کے بیشتر وقت کھانا پینا بند کیے رکھتے ہیں-
سعودی عرب کے میگزین الرجل نے رمضان میں مٹاپا کم کرنے کے لیے ماہرین کی مدد سے 11 مشورے دیے ہیں۔

1- خوراک کے اوقات:

خوراک کا نظام الاوقات بنایا جائے کم از کم تین چار بار خوراک لی جا سکتی ہے۔ افطار پھر سنیکس اورآخر میں سحری۔

2- پانی اور کھجور:

روزہ ایک گلاس پانی سے افطار کیجیے پھر تین کھجوریں کھائیں۔

3- افطار خوراک لینے کا طریقہ:

افطار خوراک رمضان میں سب سے بڑی خوراک ہوتی ہے اسے آپ قسطوں میں لیجے۔ شروعات پانی اور کھجور سے کریں اس کے بعد شوربہ و سلاد وغیرہ لے سکتے ہیں- پھر اصل کھانا لیا جائے۔

4- کھانا آہستہ آہستہ کھایا جائے:

کھانے کی تمام خوراکیں آہستہ آہستہ لی جائیں- ایسا کرنے سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔

5- نمکیات سے پرہیز:

ہر خوراک میں نمک، زیتون اور اچار کم سے کم استعمال کیا جائے۔

6- پانی:

پانی اچھی خاصی مقدار میں پیا جائے- خاص طور پر خوراک سے قبل پانی پی لیا جائے- کھانے سے قبل پانی پی لینے سے پیٹ بھرا ہوا لگتا ہے۔

7- صحت بخش کھانے:

کھانے ہمیشہ صحت بخش لیجیے خواہ وہ ابلے ہوئے ہوں یا تلے ہوئے ہوں یا تازہ سبزیاں ہوں- یا بیک کیے ہوئے ہوں۔

8- تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز:

تلے ہوئے کھانوں مثلا سموسے، فرنچ فرائز، پکوڑوں اور کباب سے حتی الامکان پرہیز کیاجائے۔

9- متوازن غذا کا اہتمام:

متوازن غذا لی جائے- ہر خوراک ایسی ہو جس میں خوراک کے بنیادی عناصر موجود ہوں- پھل، سبزیاں، گوشت اور مچھلی وغیرہ۔

10- ریشوں سے بھرپور خوراک:

ایسا کھانوں کا انتخاب کیا جائے جو ریشوں سے مالا مال ہوں دراصل ریشوں والے کھانے استعمال کرنے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے- اس قسم کے کھانے دیر سے ہضم ہوتے ہیں- جس سے یہ احساس رہتا ہے کہ آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہے۔

11- ان کھانوں سے پرہیز کریں:

مضر صحت ہائیڈرو جینٹڈ چربی والے کھانوں سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ کم روغنیات والے گوشت کم سے کم استعمال کیے جائیں۔ دودھ کے استعمال میں فل کریم ملک نہ لیا جائے بلکہ سکمڈ ملک کا استعمال کیا جائے۔

شیئر: