مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس جمعرات کو انڈیا کے اے آئی امپیکٹ سمٹ میں خطاب سے غیر حاضر رہے۔ تاہم، گیٹس فاؤنڈیشن نے اعلان کیا کہ وہ سمٹ کی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے خطاب نہیں کریں گے۔
انڈیا میں ’اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ انڈیا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سنجیدہ کھلاڑی ہے۔
اس سمٹ کو کئی تنازعات نے گھیر لیا، جن میں بدانتظامی کے الزامات، شرکاء اور نمائش کنندگان کو سیکیورٹی چیکنگ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا اور ایک انڈین یونیورسٹی کی طرف سے مبینہ جھوٹے دعوے شامل تھے۔
مزید پڑھیں
برطانوی چینل سکائی نیوز کے مطابق ایک سرکاری دعوے میں کہا گیا تھا کہ چینی ’روبوڈوگ‘ کو گیلگوٹیاس یونیورسٹی نے تیار کیا ہے، جس پر بعد میں یونیورسٹی نے غلط فہمی کے لیے معذرت کی۔ تاہم، سب سے زیادہ نقصان دہ بات وہ تھی جب مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اس سمٹ میں شرکت سے انکار کیا۔
بل گیٹس جمعرات کو ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ میں خطاب کرنے والے تھے، جہاں انہوں نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، گوگل کے سربراہ سندر پچائی اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین کے ساتھ شرکت کرنی تھی۔
تاہم، خطاب سے چند گھنٹے قبل، گیٹس فاؤنڈیشن انڈیا کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ بل گیٹس اپنا خطاب اس لیے نہیں کریں گے تاکہ ’توجہ اے آئی سمٹ کی بنیادی ترجیحات پر مرکوز رہے۔‘
’گیٹس فاؤنڈیشن انڈیا میں ہمارے مشترکہ صحت اور ترقی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔‘
— Gates Foundation India (@BMGFIndia) February 19, 2026











