Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظاہرین کا جارج فلوئیڈ کو الوداع: تصاویر

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اس کے بڑھتے متاثرہ کیسز موضوع بحث ہیں وہیں امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کے قتل پر احتجاج بھی سرخیوں میں ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی گذشتہ ہفتے کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ میں کیسے مظاہرین جارج فلوئیڈ کو الوداع اور ان سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور کووڈ 19 سے لوگ کیسے نبرد آزما ہیں۔

تقریباً ایک ہفتے کے بعد جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات چار جون کو ادا کی گئیں۔ ان رسومات میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

امریکہ میں احتجاج کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، مظاہرن امریکہ میں نسل پرستی سے متعلق تقاریر بھی کر رہے ہیں۔

امریکی پولیس افسران ملک میں جاری مظاہروں کے دوران گھٹنے ٹیک کر نسلی تعصب کے خلاف اپنی حمایت دکھا رہے ہیں۔

جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد منی ایپلس سے شروع ہونے والے مظاہرے کئی امریکی ریاستوں تک پھیل چکے ہیں۔

ہیوسٹن کے پولیس چیف نے احتجاج کرنے والے مطاہرین سے بات کی اور کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

جنوبی امریکی ملک پیرو میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پیرو میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ ہے۔

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں بھی سکول کھل گئے ہیں، حفاظتی ماسک پہننے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

کوورنا وائرس سے بچنے کے لیے بینکاک کے ایک شاپنگ مال میں فائیو جی کے 9 روبوٹ  آنے والوں کو ہینڈ سینٹائزر پیش کر رہے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں