Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رنگ آف فائر‘، دنیا بھر سے سورج گرہن کی تصاویر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے اتوار کو سورج گرہن دیکھا جسے ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سورج گرہن اتوارکی صبح 09:45 منٹ سے دوپہر 14:34 منٹ تک دیکھا جا رہا ہے، جو 11:40 منٹ پر نقطہ عروج پر پہنچا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں حرکت کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے۔ اس دوران زمین پر موجود افراد کے لیے سورج مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔
روئٹرز اور اے ایف پی کی تصاویر میں سورج گرہن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے شہر کراچی میں ساحل سمندر پر لی گئی اس تصویر میں ایک شخص ہاتھوں میں ایکسرے لیے جزوی سورج گرہن کو دیکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنوبی اسرائیل میں خواتین آنکھوں پر حفاظتی چشمے لگا کر سورج گرہن کا نظارہ کر رہی ہیں۔

انڈیا کے شہر چندی گڑھ میں لوگ ماسک پہن کر اور سورج کی براہ راست شعاعوں سے بچنے کے لیے آنکھوں کے سامنے شیڈز لگا کر سورج گرہن کو دیکھ رہے ہیں۔

افریقی ملک کینیا میں بادلوں کے درمیان سورج گرہن کو دیکھا جا سکتا ہے. اس تصویر کو انفراریڈ فلٹر لگا کر بنایا گیا ہے۔

بحرین کے شہر مانامہ میں لی گئی اس تصویر میں ایک شخص خصوصی دوربین کے ذریعے سورج گرہن دیکھ رہا ہے۔

انڈیا کے شہر دہلی میں سورج گرہن کی یہ تصویر بھی خاص فلٹر لگا کر کھینچی گئی ہے۔

شیئر: