Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 6 فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 71 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔انٹربینک مارکیٹ میں
سعودی ریال کی قدر 74 روپے 58 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 16 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 57 پیسے، کویتی دینار کی 915 روپے 28 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 52 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 6 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 30 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 90 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 30 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 55 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 20 پیسے رہی۔  

شیئر: