Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج گرہن کہاں کہاں دیکھا جاسکے گا؟

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سورج گرہن کو دیکھا جا سکے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں اتوارکی صبح نو بج کر 45 منٹ سے دوپہر دو بج کر 34 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن ملک کے بیشتر علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔
گرہن دن 11 بج کر 40 منٹ پر اپنے نقطہ عروج پر پہنچ جائے گا۔

 

محکمے کے مطابق سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا۔
یوں تو ہفتے کے روز صبح سے ہی سورج گرہن اور اس کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو شروع ہو چکی تھی تاہم دن ڈھلنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی اس موضوع میں دلچسپی بڑھی تو سورج گرہن ٹرینڈز لسٹ کا حصہ بن گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے سورج گرہن کے موضوع پر گفتگو کے دوران کہیں اس سے جڑے توہمات کا ذکر کیا تو کہیں اس موقع کو بے جا شورشرابے کی نظر کرنے کے بجائے خوداحتسابی کے لیے استعمال کرنے کی تلقین کی۔ کچھ صارف ایسے بھی تھے جو گرہن سے متعلق توقعات اور حقیقت کا فرق نمایاں کرتے رہے۔

بزرگوں خصوصا اماؤں کی جانب سے گرہن کے دوران نہ کھانے اور نہ بولنے جیسے پابندیوں پر عمل کی تاکید بھی ٹائم لائنز کا حصہ بنی۔

مایا کیلنڈر میں 2020 کو دنیا کے اختتام کا سال بتایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پہلو کو گفتگو کے لیے چنا تو میمز کے ذریعے بات آگے بڑھانے کی کوشش کی۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے بھی سورج گرہن کے متعلق ٹویٹ میں زمین اور چاند کی حرکت کو موضوع بنایا گیا۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں حرکت کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے۔ اس دوران زمین پر موجود افراد کے لیے سورج مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔

سورج گرہن کب اور کہاں دیکھا جا سکے گا؟

ملک کے ساحلی شہر کراچی میں سورج گرہن کا آغاز اتوار صبح نو بج کر 29 منٹ سے ہو گا جب کہ گرہن کا اختتام دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ہو گا۔
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں سورج گرہن کی ابتدا صبح نو بج کر آٹھ منٹ پر  ہو گی۔ لاہور میں سورج گرہن کا اختتام دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سورج گرہن 11 بج کر 25 منٹ پر ہو گا۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں