Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ایران سرحد کے قریب سمگلرز سے جھڑپ کی تصاویر

پاکستان کی ایران سے متصل سرحد کے قریب ماشکیل میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلروں اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں فورس کے دو اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق منشیات سمگلنگ کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا اور مذکورہ جگہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔

بیان کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعد جب ٹیم واپس جا رہی تھی تو ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں مہراب لوپ کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے 50 سے 60 سمگلروں اور دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

اینٹی نار کوٹکس کے اہلکاروں اور سمگلرز کے درمیان تقریباً تین گھنٹے سے زیادہ دیر تک مقابلہ جاری رہا۔

بیان کے مطابق ایف سی کے اہلکار مدد کو پہنچے تو سمگلرز اور دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس واقعے میں انسداد منشیات فورس کے دو اہلکار ہلاک اور چھ  زخمی ہوئے ہیں اور فورس کی دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔
 تصاویر بشکریہ: اے این ایف

شیئر: