Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کے جانوروں کے لیے لگائی گئی منڈیاں تصاویر میں

دنیا بھرکے مسلمان ممالک میں عیدالاضحیٰ کے لیے مویشی منڈیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں اور قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال کے برعکس اس بار مویشی منڈیوں کے لگنے سے کورونا کے پھیلنے کا بھی خطرہ ہے جس کے باعث مخصوص مقامات پر منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے اور ان کے لیے ضابطہ اخلاق بھی وضح کیا گیا ہے۔ 
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان منڈیوں کی رونقیں برقرار ہیں۔

انڈونیشیا میں عید کے لیے لگائی گئی مویشی منڈیوں میں تعینات عملے کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔ 

پاکستان بھر سے بیوپاریوں نے جگہ جگہ اپنے جانوروں کے سٹال لگا رکھے ہیں۔

عرب ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اونٹ کی قربانی پسند کی جاتی ہے۔

جانوروں کی سجاوٹی اشیا کے سٹال بھی منڈیوں میں نظر آتے ہیں۔

بیوپاریوں کے مطابق مویشی منڈی میں کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا آسان نہیں۔ 

سال بھر جانور پال کر عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

انڈیا میں بھی عید کی غرض سے مویشی منڈیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی مویشی منڈیوں میں خاص طور پر خیمے نصب کیے گئے ہیں جن میں جانوروں کو رکھا گیا ہے تاکہ دھوپ کی شدت سے بچایا جا سکے۔

کینیا سمیت دیگر افریقی ممالک میں بھی عید کے لیے مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔

شیئر: