سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہزار 38 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک دو لاکھ 88 ہزار 441 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 27 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 840 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار 630 ہے جن میں سے ایک ہزار 555 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
مملکت کے مختلف شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد سنیچر کو مکہ میں رہی جہاں 69 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
تبوک میں 58، جدہ 51، ریاض 48، جازان 44، حائل 44، الھفوف 35، صبیا 33، مدینہ 32،ابو عریش 28، المبرز 25، بریدہ 23، بیش 22، ابشائر 19،ظہران 18، طائف 17، دمام 16 اور حفرالباظن میں 16 کیسز کا پتا چلا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی استعمال کریں (فوٹو: ایس پی اے)
اعداد و شمار کے مطابق 27 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 9 شہروں میں 2، 2 اور 5 شہروں میں 3 ،3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کیا جائے۔ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی بہتر ہوئی ہے۔ زیادہ تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کر رہے ہیں- وزارت صحت سمیت مملکت کے دیگر ادارے وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔